لاک ڈائون ختم،پابندیاں بھی ایک ہفتے تک  ہٹادی جائیںگی ،عوام کوخوشخبری سنادی گئی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 08, 2020

عمان (ویب ڈیسک )سطلنت عمان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر سے بالترتیب لاک ڈاؤن ختم کردیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث عمان میں لگائی گئی حفاظتی پابندیاں آہستہ آہستہ ہٹا دی گئی ہیں تا کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی او این اے کے مطابق ملک کی سپریم کمیٹی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ظفار صوبے پر اس کا اطلاق تاحال نہیں ہو سکا اور تاحکم ثانی اس علاقے میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔عمان کی نیوز ایجنسی نے  یہ بھی بتایا ہے کہ  8 اگست سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے باوجود رات کی پابندیاں تقریباً ایک ہفتے تک مزید جاری رہیں گی۔ عوام کو رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک غیر ضروری سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔رپورٹ  کے مطابق مزید یہ بتایا گیا ہے کہ حکومتی کمیٹی کے مطابق بحیرہ عرب کے بارے میں موسم کی اطلاعات پر بھی عمل کیا جائے گا۔ چند صوبوں پرموسمی حالات کے اثرانداز ہونے کی پیش گوئی کی گئی  ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More