ٹوئٹر پر نوازشریف کے لاکھوں فین فالوررز بن گئے

روزنامہ اوصاف  |  Sep 20, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوازشریف کی فین فالوونگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ صرف 24گھنٹوں کے دوران نوازشریف کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 24ہزار سے بھی زائد ہو گئی ہے۔ ، نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو گزشتہ روز جوائن کیا تھا جس کی تصدیق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کی تھی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  لکھا تھا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئےبہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عوام کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے نواز شریف نے ٹویٹر کو جوائن کر لیا ہے۔انہوں نےاپنے ٹویٹ میں لکھا کہ محمد نواز شریف کا ٹویٹر ہینڈل (NawazSharifMNS)ہے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پہلا ٹویٹ کرتے ہوئے”ووٹ کو عزت دو“لکھا۔پہلے روزہی نواز شریف کو فالوکرنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا۔24گھنٹوں میں نواز شریف کے فالورز کی تعداد 1لاکھ24ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More