انتہائی افسوسناک خبر۔۔ گیس ٹینکر میں دھماکے۔۔9بچوں سمیت 28افرادہلاک ، متعدد زخمی ۔۔ واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانیے تفصیل خبر میں

روزنامہ اوصاف  |  Sep 24, 2020

ابوجا(نیوز ڈیسک) نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں پٹھنے کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں9 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے، دھماکے اور آتشزدگی کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔روڈ سیفٹی ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وسطی نائیجیریا کی ریاست میں ٹرک بریک فیل ہونے کے بعد 5کاروں، 3 رکشوں اور متعدد موٹرسائیکلوں سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا  جس کے بعد آگ لگ گئی،28افراد جاں بحق ہو گئے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں  قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔فیڈرل روڈ سیفٹی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ ہائی وے پر واقع ایک پیٹرول اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔ریاستی گورنر کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد جانوں کا ضیاع ہوا، ٹینکر میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں، املاک اور دیگر قیمتی سامان تباہ ہوگیا.
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More