برطانیہ میں خطرناک بیماریوں کو شکست دینے والی نرس کورونا سے ہلاک

نوائے وقت  |  Oct 26, 2020

برطانیہ میں دماغ اور گردے کی سنگین بیماری کو شکست دینے والی نرس کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 57 سالہ ایما ویانزون نامی برطانوی نرس دماغی مرض انیورزم اور گردے کی بیماری سے لڑ رہی تھیں، اس ضمن میں ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ بھی کیا گیا۔ایما ویانزون تین سال تک ان بیماریوں سے لڑنے کے بعد صحت یاب ہوئیں مگر حال ہی میں انہیں کورونا کی تشخیص ہوئی اور تین ہفتے کے دوران ہی انتقال کر گئیں۔ڈاکٹرز اس بات پر حیران ہیں کہ ایما نے جب خطرناک بیماریوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا تو ان کی کورونا سے کیسے موت ہوگئی کیونکہ کوویڈ کے مقابلے میں گردے اور دماغ کی بیماریاں زیادہ سنگین ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More