عاطف اسلم کی اپنے ایک باہمت مداح کو اہم پیشکش

بول نیوز  |  Oct 30, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارعاطف اسلم نے اپنے ایک باہمت مداح کو اپنے ساتھ گانا گانے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارعاطف اسلم سے متاثر میٹرک کے طالب علم حذیفہ خان کا کہنا ہے کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے مجھے گلوکاری کا شوق ہے۔

متعلقہ خبرتُرک اداکارہ نے گلوکار عاطف اسلم کا گانا گُنگنا لیا

تُرک اداکار بھی پاکستان کے ہردل عزیز گلوکار عاطف اسلم کی آواز...

حذیفہ خان نے بتایا کہ میں شروع ہی سے عاطف اسلم سے متاثر تھا، کچھ بھارتی گلوکاروں سے بھی متاثر تھا، میں کافی وقت سے ان کو سنتا آ رہا ہوں اور ان کو کاپی کر رہا ہوں۔

طالب علم کا مزید کہنا تھا کہ اگر عاطف اسلم اچانک ان کے سامنے آ جائیں اور انہیں ان کے سامنے پرفارم کرنا پڑے تو یہ ان کے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔

حذیفہ کے حوالے سے عاطف اسلم نے ہا کہ ’اس باصلاحیت نوجوان لڑکے کے گانے کی صلاحیت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔‘

عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں حذیفہ کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

حذیفہ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ پاکستانی موسیقار ندیم جعفری کی سر پرستی میں موسیقی سیکھ رہے ہیں۔

حذیفہ نے ان سے بہت کچھ سیکھا، ندیم جعفری ہی نے حذیفہ کو پہلا موقع فراہم کیا اور انہوں نے اپنی گلوکاری کے جوہر دکھائے۔

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم نے حذیفہ کو اپنے ساتھ گانے کی پیشکش بھی کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More