کراچی: جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات ،ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا

اب تک  |  Oct 30, 2020

کراچی: (30 اکتوبر 2020) آقائے دو جہاں نبی اقدس صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کے موقع پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عاشقان رسول کی جانب سے جلوس نکالے جارہے ہیں۔ جلوسوںکیلئے سیکیورٹی کے خاص اقدامات کئے گے ہیں جبکہ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی محبوبِ خدا نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یوم پیدائش مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر عاشقان رسول صلیٰ اللہ علیہ والہ وسلم کی جانب سے شہر بھر میں جلوس، ریلیوں، میلاد اور اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی اور ٹریفک کا پلان بھی مرتب کیا ہے۔

بارہ ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے پولیس کے 4ہزار 9سو 11 افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے۔ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز سمیت 303 اہلکار اور ریپڈ ریسپانس فورس کی 06 کمپنیز جلوس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ اس کے علاوہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لی مارکیٹ، آغاخان جماعت خانہ، کرین چورنگی، مائی کولاچی سے ایم اے جناح روڈ تک جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی جبکہ یونیورسٹی روڈ سے براستہ جیل روڈ ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ادھر لسبیلہ اور برنس روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی سڑک عام ٹریفک کیلئے بند ہوگی جبکہ شارع قائدین سے سوسائٹی سگنل آنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ خاتم النبین ﷺ کی آمد کی پیدائش کے موقع پرشہر بھر سے جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More