’آج اپنی زندگی پوری طرح جی لو، کیا پتا کل ہو نہ ہو‘

اردو نیوز  |  Nov 29, 2020

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا اپنی کامیاب ترین فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کے 17 برس مکمل ہونے کی خوشی منا رہی ہیں جس میں شاہ رخ خان اور سیف علی خان نے بھی ان کے ساتھ کام کیا تھا۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق پریتی رنٹا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’میں آج ’کل ہو نہ ہو‘ فلم کو یاد کر رہی ہوں۔ ایسی فلم جس نے مجھے ہنسایا بھی اور رلایا بھی۔ ایک ایسا تجربہ جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ یہ غالباً میری بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتی ہوں۔ آج اپنی زندگی پوری طرح جی لو، کیا پتا ’کل ہو نہ ہو۔‘

 

پریتی زنٹا نے اس فلم کے ایک گانے ’کچھ تو ہوا ہے‘ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

اس فلم نے دو نیشنل ایورڈز بھی جیتے تھے جن میں ایک گلوکار سونو نگم کو ٹائٹل گانے ’کل ہو نہ ہو‘ پر دیا گیا جبکہ دوسرا ایوارڈ موسیقار شنکر احسان کو دیا گیا۔

اس فلم کی کہانی کرن جوہر نے لکھی تھی اور یہ نومبر 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔

    View this post on Instagram           A post shared by Preity G Zinta (@realpz)

اس فلم کے حوالے سے کچھ دلچسپ چیزیں بھی سامنے آئیں جیسا کہ کرینہ کپور کی طرف سے یہ فلم رد کیے جانے کے بعد اس میں پریتی زنٹا کو کاسٹ کیا گیا۔

شاہ رخ خان اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئے اور وہ اسے چھوڑنا چاہتے تھے۔ ان کی اس دوران سرجری بھی ہوئی لیکن انہوں نے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کام شروع کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More