بگ باس شہرت حاصل کرنیوالی بھارتی اداکارہ گوہرخان کا ایسافوٹوشوٹ جس سے انٹرنیٹ پرہنگامہ برپاہوگیا

روزنامہ اوصاف  |  Dec 01, 2020

دبئی (ویب ڈیسک )اداکارہ گوہر خان نے کچھ دنوں پہلے ہی زید دربار سے اپنے رشتہ کو عام کیا تھا . ساتھ ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ گوہر خان نے اپنی منگنی کی بھی جانکاری دی تھی۔بگ باس سات کی فاتح رہ چکی ماڈل اور اداکارہ گوہر خان اسماعیل دربار کے بیٹے مشہور ٹک ٹاکر زید دربار سے جلد ہی شادی کرنے والی ہیں . گوہر خان نے کچھ دنوں پہلے ہی زید دربار سے اپنے رشتہ کو عام کیا تھا . ساتھ ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ گوہر خان نے اپنی منگنی کی بھی جانکاری دی تھی . کچھ دنوں پہلے گوہر خان ، زید دربار اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دبئی گئی تھیں .گوہر خان نے دبئی میں اپنی چھٹیوں کی کئی تصویریں شیئرکی تھیں ، جہاں وہ زید کے ساتھ مستی کرتی نظر آئی تھیں .اس درمیان گوہر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ دبئی کی ایک بڑی سی عمارت کے سامنے کھڑی نظر آرہی ہیں .اپنی اس تصویر سے گوہر نے اپنے کئی فینس کو کنفیوز کردیا ہے . حالانکہ اس کے ستھ ہی انہوں نے اپنے کنفیوزن کا بھی ذکر کیا ہے .اداکارہ نے فوٹو شیئرکرتے ہوئے اپنے فینس سے اس مشہور عمارت کا نام پوچھا ہے . گوہر خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فینس سے پوچھا کہ یہ برج خلیفہ ہے یا برج العرب .گوہر خان نے کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر اپنی انگیجمنٹ رنگ کی تصاویر شیئر کی تھیں ، جو بھی کافی وائرل ہوئی تھیں .اداکارہ نے انگوٹھی پہنے ہوئی کئی تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں .گوہر خان نے انگوٹھی دکھاتے ہوئے یہ تصویر شیئر کی ہے .اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا : پرفیکٹ ، میں اس انگوٹھی کو دیکھنے سے خود کو نہیں روک پارہی ہوں .گوہر کی اس تصویر پر ان کے منگیتر زید دربار نے بھی کمنٹ کیا ہے . زید نے لکھا : اور اس نے ہاں کہہ دی.اس کے ساتھ ہی دیگر سلیبریٹیز بھی گوہر خان کی ان تصاویر پر کمنٹ کررہے ہیں اور انہیں مبارکباد دے رہے ہیں .خیال رہے کہ عشق زادے میں جھلا ولا گانے سے سرخیاں بٹورنے والی گوہر خان کی پیدائش 23 اگست 1983 کو پونے میں ہوئی تھی .تفریحی دنیا میں گوہر خان کو سب سے زیاد شناخت رئیلیٹی شو بگ باس سات میں ملی ، جہاں ٹی وی اداکار کشال ٹنڈن کے ساتھ ان کا ریلیشن شپ کافی سرخیوں میں رہا . گوہر خان نے شو کے دوران نہ صرف سرخیاں بٹوریں ، بلکہ شو کی فاتح بھی بنیں.گوہر خان نے اپنے کریئر کی شروعات ایک ماڈل کے طور پر کی تھی ، جس کے بعد انہوں نے فیمنا مس انڈیا مقابلہ میں ھصہ لیا . حالانکہ وہ اس مقابلہ میں جیت حاصل نہیں کرسکیں .گوہر خان نے 2009 میں آئی راکیٹ سنگھ . سیلس مین آف دی ائیر سے اپنے فلمی کریئر کی شروعات کی .گوہر خان سال 2011 میں گیم اور پھر سال 2013 میں عشق زادے میں بھی نظر آئی تھیں . لیکن انہیں سب سے زیادہ شہرت بگ باس سے ملی .
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More