پاکستان میں نئی ایئر لائن کو لائسنس، ایئر سیال کی رواں ماہ سے پروازیں

اردو نیوز  |  Dec 01, 2020

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے نجی ائیر لائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔  

منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔

کابینہ نے نجی ایئر لائن ایئر سیال کے لائسنس کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جس کے بعد اندرون ملک پروازوں کا آغاز رواں ماہ سے کر دیا جائے گا۔  

ابتدائی طور پر اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان آپریشنز کا آغاز کیا جائے گا۔  

ایئر سیال کے ڈائیریکٹر آپریشنز سہیل سرور نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایئر سیال کے فضائی آپریشن کا آغاز دسمبر کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے جس کا جلد باقائدہ اعلان کر دیا جائے گا جس کے بعد ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کر دیا جائے گا۔‘ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ایئر سیال بیرون ملک فضائی آپریشن کا آغاز بھی کر دے گی۔  

ائیر سیال کے فلیٹ میں تین آئیر بس اے 320-200 شامل ہیں، جس میں 180 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ 

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کامیاب منصوبے کے بعد سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے ممبران نے 2015 میں فضائی کمپنی ایئر سیال کے منصوبے کا آغاز کیا تھا۔ 

ائیر سیال کے فلیٹ میں تین آئیر بس اے 320-200 شامل ہیں، جس میں 180 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ فوٹو: ٹوئٹرنجی کمپنی نے رواں سال جون میں اپنے فضائی سروس کے آغاز کا اعلان کیا تھا، تاہم کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں اور ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ناموافق حالات کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔  

فضائی کمپنی کے بیڑے میں شامل تین جہاز اتوار کو سیالکوٹ پہنچ چکے ہیں۔  

وفاقی کابینہ کے دیگر اہم فیصلے وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی خرداری کے لیے 15 کروڑ ڈالر مختص کرنے کی منظوری دیتے ہوئے پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر، ذیابطیس اور کینسر کے مریضوں کو ابتدائی طور پر وائرس کی ویکسین کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔  

کابینہ کے ایک رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں فرانس سے سفارتی تعلقات کے معاملے پر کابینہ نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جس کے بعد ایجنڈا آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔  

کابینہ نے سٹیل ملز ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے اور سٹیل مل کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے نشینل انسٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دیدی ہے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More