ہمایوں سعید نے حمزہ علی کے بیٹے کے بارے میں کیا کہہ دیا

بول نیوز  |  Dec 01, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے اداکار حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفیٰ کو نہایت ہی پُرسکون بچہ کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

متعلقہ خبرنیمل سے بہت محبت کرتا ہوں ،حمزہ علی عباسی

پاکستان شوبز انڈسڑی سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

ہمایوں سعید نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشاءاللّہ مصطفیٰ حمزہ عباسی ایک پیارا اور پُرسکون بچہ ہے۔‘

ہمایوں سعید کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کے ساتھ اُن کی اہلیہ ثمینہ اور ثناء شاہنواز بھی موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں ہمایوں سعید نے مصطفیٰ حمزہ عباسی کو گود میں بیٹھایا ہوا ہے۔

معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں رواں سال 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ ’جب میں نے اسے گود میں لیا تو اس میں حیرت انگیز اور خوشی کا احساس تھا جس کے بعد مجھے اچانک احساس ہوا کہ حمزہ نے ناصرف شادی کی ہے بلکہ اس کا ایک خوبصورت سا بیٹا بھی ہے۔‘

ہمایوں سعید نے حمزہ علی عباسی کے اہلخانہ کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کے اہلخانہ کو نظرِ بد سے بچائے اور مصطفیٰ کو ڈھیروں خوشیاں، کامیابیاں اور صحت و تندرستی عطا کرے آمین۔‘

واضح رہے کہ ہمایوں سعید نے تین گھنٹے پہلے ہی یہ تصویریں شیئر کی ہیں جن پر اب تک 74 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More