بالی ووڈ پر ایک بار پھر سوگ،معروف ترین بھارتی اداکارہ کے حوالے سے افسوسناک خبر۔۔کورونا نے آناً فاناً ہی ڈھیر کر دیا

روزنامہ اوصاف  |  Dec 01, 2020

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، مشہور اداکارہ کو وبائی مرض سے شدید متاثر ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوبز کی مشہور اداکارہ دیویا بھٹناگر جو ڈرامہ ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سمیت کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ان دنوں کورونا وائرس کے باعث اداکارہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹرز پر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔دیویا بھٹناگر جن کا چند روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا، وہ گھر میں زیر علاج تھیں کہ ان کی حالت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا نے ان کے بھائی کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بہن دیویا بھٹناگر کورونا وائرس سے پہلے نمونیے کا شکار تھیں۔بھائی نے مزید کہا کہ نمونیے اور کورونا وائرس کی باعث ان کی حالت گھمبیر ہوگئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویا بھٹناگر کی حالت اس وقت انتہائی تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، اور مداحوں سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔دیویا بھٹناگر ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘،’اڑان‘،’جیت گئی تو پیا مورے‘اور وش سمیت کئی بڑے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More