اورنج لائن میٹرو ٹرین،لیسکونے نومبرکا7کروڑ روپے بجلی کابل بھیج دیا

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو آپریشنل ہونے پر پہلا بجلی کا بل جاری کر دیا، کمپنی نے نومبر میں استعمال ہونیوالی بجلی کا 7 کروڑ روپے کا بل بھجوا دیا۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق آپریشنل ہونے کے بعد گزشتہ ماہ کے دوران اورنج لائن میٹرو ٹرین نے کروڑوں روپے کی بجلی استعمال کی، سنگھ پورہ سرکٹ سے تیرہ لاکھ یونٹس،ملتان روڈ سرکٹ سے اکیس لاکھ یونٹس بجلی استعمال کی گئی، دونوں سرکٹس پر استعمال شدہ یونٹس کا بل سات کروڑ روپے بنایا گیا، لیسکو نے دونوں سرکٹس کی ریڈنگ لے کر بجلی کا بل جاری کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ اورنج لائن میٹرو ٹرین نے معمول سے کم بجلی استعمال کی، اورنج لائن میٹرو ٹرین میں ایئر کنڈیشنڈ کا لوڈ کم ہونے پر کم بجلی استعمال ہوئی تاہم مکمل لوڈ پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چالیس لاکھ یونٹس کے قریب بجلی استعمال ہو گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More