چار ماہ قبل میرے شوہر میرے لیے انجان تھے، نادیہ خان

بول نیوز  |  Jan 17, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نےاہم انکشاف کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق معروف میزبان نادیہ خان نے بتایا کہ آج سے چار ماہ قبل وہ اور اُن کے شوہر فیصل ممتاز راؤ ایک دوسرے کے لیے بالکل انجان تھے۔

متعلقہ خبرنادیہ خان کا اپنے شوہر کے لیے خصوصی پیغام جاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ خان نے اپنے شوہر...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔

مذکورہ فوٹو کولاج میں ایک تصویر نادیہ خان کی ہے جبکہ دوسری تصویر اُن کے شوہر فیصل ممتاز راؤ کی ہے۔

نادیہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’آج سے چار ماہ قبل ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے انجان تھے۔‘

یاد رہے کہ نادیہ خان رواں ماہ کی شروعات میں ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

اداکارہ و میزبان نے لکھا کہ ’زندگی مختلف سرپرائزز سے بھری ہوئی ہے، بس ہمیں اُمید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔‘

نادیہ خان کی اس پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ خان کچھ دن قبل ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More