دبئی: ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیاں بند

سماء نیوز  |  Jan 22, 2021

دبئی کے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیوں کو جمعرات 21 جنوری سے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی میں سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ کے محکمے دبئی ٹور ازم کی جانب سے عائد کردہ پاپندی تا حکم ثانی نافذ العمل رہے گی۔

محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیاحت کے سیکٹر سے متعلق تمام شعبوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

محکمے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تفریحی سرگرمیوں کے دوران خلاف ورزیوں میں اضافہ ہورہا تھا اس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ وہ شعبہ صحت کے حکام کے ساتھ مل کر صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے اور ان تمام کاوشوں کا مقصد معاشرے کی حفاظت اور صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More