کیا آپ کے اردگرد بھی کوئی روح ہے؟ ماہرین نے روحوں سے متعلق ایسا انکشاف کر دیا جسے جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

ہماری ویب  |  Jan 22, 2021

روحوں سے متعلق حال ہی میں ایک ایسا انکشاف ہوا ہے جسے جاننے والے ہر شخص کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔

برطانیہ کی ڈرہیم یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں’روحوں کی آوازیں‘ سننے کے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔

انڈیا ٹائمز میں شائع ہونے والی تحریر میں بتایا گیا کہ سائنسدانوں نے ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق سینکڑوں لوگوں سے سوالات پوچھے جن کا دعویٰ تھا کہ انہیں مردوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

ان لوگوں میں سے 44.6 فیصد نے کہا کہ انہیں روزانہ ہی مرنے والوں کی روحوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ ان میں سے بھی 65.1 فیصد نے بتایا کہ انہیں یہ آوازیں اپنے سر کے اندر سے آتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں جبکہ 31.7 فیصد کا کا کہنا تھا کہ روحوں کی یہ آوازیں انہیں اردگرد سے آتی محسوس ہوتی ہیں۔

اکثر افراد نے اعتراف کیا کہ انہیں روحوں کی آواز سننے کا پہلا تجربہ 21 سے 22 سال کی عمر میں ہوا۔ ان لوگوں میں ایک قدر مشترک یہ پائی گئی کہ یہ لوگ جب کسی سوچ میں غرق ہو جائیں یا کام میں مگن ہو جائیں تو اپنے اردگرد سے بے خبر ہو جاتے ہیں اور انہیں اپنے ارد گرد میں موجود چیزوں، سرگرمیوں اور لوگوں کا احساس ہی نہیں رہتا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ روحوں کی آوازیں کیسے سنائی دے سکتی ہیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ سائنس کے اعتبار سے روحانیت ایک مذہبی تحریک ہے جس کا تصور یہ ہے کہ روحیں انسانی جسم میں رہتی ہیں اور موت کے بعد بھی روحیں موجود رہتی ہیں اور کسی روحانی وسیلے کے ذریعے زندہ لوگوں کے ساتھ گفتگو کر سکتی ہیں۔

جو زندہ لوگ یہ روحانی وسیلہ بنتے ہیں انہیں اپنی عمر کی شروعات میں ہی ایسی غیبی آوازیں سننے کا تجربہ ہوتا ہے اور اسی عمر میں ان کا روحانی عقائد سے تعارف ہو جاتا ہے۔

٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More