وفاقی پولیس میں تقرری وتبادلے،نوٹیفیکیشن جاری

روزنامہ اوصاف  |  Jan 22, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وفاقی پولیس میں تقرریاں اور تبادلے ،چیف کمشنر آفس نے تمام تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس میں ایس ایس پی خالد رشید کو ایس ایس پی لااینڈ آرڈر تعینات کردیا گیا۔ جبکہ ایس پی عثمان ٹیپو اے آئی جی آپریشنز اور ملک نعیم ایس پی ڈی تعینات ہوگئے۔اسی طرح حمزہ ہمایوں ایس پی ٹریفک اور عبدالرزاق کو ایس پی ایس ایس جی تعینات کردیا گیا۔ ارشد محمود ایس پی انوسٹی گیشن اور زبیر شیخ ایس پی اے آر یو تعینات ہوگئے۔ چیف کمشنر آفس سے تمام تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں وزارت داخلہ کی ہدایت پر وفاقی پولیس کے شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ذرایع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے شعبے کی ری اسٹرکچرنگ ہوگی جس کے تحت محکمہ انوسٹی گیشن میں 19 گریڈ کا ایس ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سی ٹی ڈی کو ڈی آئی جی کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More