جی جی حدید اور زین ملک نے بلآخر اپنی بیٹی کا نام بتا دیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 22, 2021

نیویارک (ویب ڈیسک )فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید اور برطانوی گلوکار زین ملک نے بلآخر اپنے چاہنے والوں کو بیٹی کا نام بتا دیا۔گزشتہ سال ستمبر میں زین ملک اور جی جی حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے صرف بیٹی کا ہاتھ تھامے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔زین ملک اور جی جی حدید نے تاحال اپنی بیٹی کی کوئی واضح تصویر شیئر نہیں کی جب کہ ان کی جانب سے بیٹی کا نام بھی نہیں بتایا گیا تھا۔اب بلآخر جی جی حدید اور زین ملک نے اپنی بیٹی کا نام کچھ اشاروں کے ذریعےاحتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا بتایا ہے۔جی جی حدید نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام کی بائیو میں نئی تبدیلی ہے جس میں انہوں نے 'خائی موم' یعنی خائی کی امّی کا اضافہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق جی جی حدید اور زین ملک نے اپنی بیٹی کا نام 'خائی' زین کی پھپھو 'خائیریاہ' کے نام پر رکھا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More