پب جی چیمپئنز کیلئے32کروڑ روپے سے زائدانعامی رقم کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 22, 2021

دبئی میں مشہور گیم پب جی گلوبل چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں چیمپئنز کو32 کروڑ7 لاکھ روپے سے زائد انعامی رقم دی جائے گی۔

گلوبل چیمپئن شپ کے تحت 16 ٹیموں کے درمیان 21 سے 24 جنوری تک مقابلے ہوں گے۔ پی ایم جی سی فائنلز کے مقابلے یوٹیوب، فیس بک اور مختلف چینلز پردکھائے جائیں گے۔

چیمپئن شپ کے تمام مقابلے شائقین کے بغیر آف لائن کھیلے جائیں گے۔ دبئی اسپورٹس کونسل اور محکمہ سیاحت و تجارت کی جانب سے چیمپئن شپ کے انعقاد کا بندوبست کیا گیا جس میں دنیا کی 16 بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی۔

رپورٹ کے مطابق چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 20 لاکھ امریکی ڈالرز کی رقم بطور انعام دی جائے گی۔

مقابلوں میں جو 16 ٹیمیں حصہ لیں گی ان میں فور اینگری مینز،بیگرٹرن ریڈ ایلینز، آر آر کیو اتھینا، کونینا پاور، کلاس ڈیجیٹل ایتھلیٹکس سیکرٹ جن ،فٹبالسٹ، نووا ایکس کیو ایف، پاور 888 کے پی ایس، ابرپٹ سلیئرز ، الفاسیوں ای سپورٹس ، نٹس ونسری، ایروولف لمیکس ، ٹیم سیکریٹ، اے 1 اسپورٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چیمپئن شپ کے تمام مقابلے شائقین کے بغیر آف لائن کھیلے جائیں گے، بعد ازاں ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شیئر کی جائیں گی۔

ملٹی پلیئر آن لائن بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کو دنیا کے چوتھے بڑے گیم کا اعزاز حاصل ہے، اس کو کھیلنے والوں کی تعداد 75 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

سال 2020 میں پب موبائل کی تاریخ کے سب سے بڑے پرائز پول کا اعلان کیا گیا تھا، جسے ریکارڈ شائقین نے دیکھا، اسی کے تحت اب دبئی میں دنیا کی 16بہترین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More