وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

روزنامہ اوصاف  |  Jan 27, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے خواتین ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے سے صاف صاف انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں ایک طرف تو کچھ ارکان نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے وہیں پر خواتینارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز مانگنے پر وزیر اعظم برہم بھی ہو گئے۔ ارکان اسمبلی نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چائے پانی پر ٹرخا دیتے ہیں ، مسائل حل نہیں کرتے۔دوسری جانب وزیر اعظم نے خواتین ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیاہے۔جس پر رکن شیریں مزاری اور غزالہ سیفی نے وزیر اعظم سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی اپنے حلقے کےمسائل حل کرنا ہیں۔ہمیں بھی ترقیاتی فنڈز چاہئیں ۔ غزالہ سیفی نے کہا کہ کراچی کے عوام نےآپ کو ووٹ دیا ہے۔ اور وہ اپنے مسائل کے حل کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔تاہم وزیر اعظم نے جواب دیا ۔مجھے بلیک میل مت کریں ، میں بلیک میل ہر گز نہیں ہوں گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More