شادی کے 27 سال بعد اسپتال کے بجائے گھر میں پیدا ہونے والے ایک ساتھ 6 بچے اب کیسے ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 24, 2021

کہتے ہیں کہ اولاد ایک ایسی نعمت ہے جس کا کوئی ثانی نہیں، شادی کے بعد ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے اللہ پاک صحت سے پھرپور اولاد سے نوازے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کے گھر شادی کے 27 سال بعد بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی۔

ان خاتون کا تعلق نائیجریا سے ہے جن کی عمر 49 سال ہے، ان خاتون کے گھر چار سال قبل بھی جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نائیجیریا میں ایک ماں نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔ 49 سالہ ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نے 4 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کو جنم دیا جبکہ 6 سال قبل بھی ان کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ بچوں کی پیدائش گھر پر ہی ہوئی تھی، جس میں محلے کی چند خواتین نے مدد کی۔ ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن کی شادی 1994 میں ہوئی تھی تاہم وہ 21 برس تک ماں بننے سے محروم رہی تھیں۔ ان کے گھر 2015 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم 9 فروری کو پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل تھے۔ خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جڑواں بچوں کی پیدائش مقامی روایتی طریقہ علاج جیسے مساج اور جڑی بوٹیوں کے استعمال کا نتیجہ تھی۔

جوڑے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 6 بچوں کی پیدائش کے لیے آپریشن کی ضرورت نہیں پڑی اور ان کی پیدائش قدرتی طریقے سے ہوئی۔

اس حوالے سے خاتون کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی 8 بچوں کے بارے میں نہیں سوچا تھا مگر وہ مزید بچوں کے لیے بھی تیار ہیں۔

والدین نے چھ بچوں کے نام انگریزی حرف ایم سے شروع ہونے والے نام رکھے ہیں یعنی مریکل، میرسی، میرٹ، ماروس، مارویلز اور میرابل۔ جوڑے کے 8 بچے ہوچکے ہیں جس پہ وہ بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ 6 بچوں کی بیک وقت پیدائش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے بالخصوص کسی قسم کے طریقہ علاج کے بغیر، اس کے علاوہ طبی ماہرین کے مطابق 4 یا اس سے زائد بچوں کی بیک وقت پیدائش کبھی کبھار ہی ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More