سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، 24 گھنٹے میں کمی کا امکان

ہماری ویب  |  Sep 18, 2025

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے تاہم محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں پانی کی سطح میں کمی کا امکان ہے۔ سیلابی ریلے کوٹری بیراج کی سمت بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے روہڑی میں دریا کے کنارے پر قائم ڈی ایس پی آفس زیرِ آب آگیا اور دفتر کا تمام ریکارڈ دیگر دفاتر کو منتقل کرنا پڑا۔

نوشہرو فیروز میں بند ٹوٹنے سے تحصیل مورو کے پانچ دیہات میں پانی داخل ہوگیا جبکہ گاؤں غلام نبی بروہی میں بھی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں کمی کے باوجود کچے کے علاقوں میں دباؤ برقرار ہے اور سینکڑوں ایکڑ زیرِ کاشت فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں، لاڑکانہ میں عاقل آگانی لوپ بند پر سیلابی ریلا آنے کے باوجود کچے کے مکینوں نے علاقے کو خالی کرنے سے انکار کردیا۔

ادھر دادو میں میہڑ کے قریب کچے کے علاقوں میں زمیں داری بندوں میں کٹاؤ سے دیہات میں پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے مقامی آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More