دولت ملے گی یا نہیں ۔۔۔۔ کلائی کی لکیریں آپ کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟ جانیئے اہم راز

ہماری ویب  |  Feb 26, 2021

انسان کے ہاتھ، اس کی شکل، اس کا کردار اس کی شخصیت سے متعلق بہت کچھ کہہ دیتا ہے۔ لیکن صرف یہی نہیں ہاتوھں کی پتھیلیوں پر موجود لکیریں بھی ہماری زندگی سے متعلق چند اہم راز بتا دیتی ہیں۔

لیکن کبھی آپ نے کلائی کو غور سے دیکھا ہے ؟ کلائی پر بھی مختلف قسم کی کئی لکیریں ہوتی ہیں، اور اکثر لوگ انہیں سمجھتے ہیں کہ ہڈی کے جوڑ کی وجہ سے ہیں، جبکہ قدرت کے راز کوئی نہیں جانتا، یہ لکیریں ہماری کلائی کو ہتھیلیوں سے جوڑنے کا کام بھی کرتی ہیں۔

کلائی کی لکیروں سے متعلق اہم راز:

پہلی لکیر

٭ کلائی پر موجود لکیروں میں سب سے پہلی لکیر کو پامسٹ اور اسٹرالوجیسٹ زیادہ غور سے دیکھتے ہیں، کیونکہ اس کا تعلق خواتین و مرد کی جسمانی بیماریوں سے ہے۔ یہ لائن جنسی بیماریوں سے مطابقت رکھتی ہے۔ پامسٹ کہتے ہیں کہ اگر یہ پہلی لائن گہری ہے تو جنسی مسائل نہیں ، لیکن اگر ہلکی ہے تو کچھ پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔

دوسری لائن

٭ دوسری لائن آپ کی امیری و غریبی سے تعلق رکھتی ہے، اگر لائن گہری ہے تو دولت اور آرام دہ زندگی اگر ہلکی ہے تو اعتدال پسندی سمجھا جاتا ہے۔

تیسری لائن

٭ تیسری لائن کو '' لائن آف سکسیس '' یعنی کامیابی کی لائن کہا جاتا ہے جن کے گہرے اور طویل ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کامیاب انسان ہیں اور ہر قائدانہ صلاحیت رکھتے ہیں۔

چوتھی لائن

٭ چوتھی لائن طویل زندگی اور کم عمری سے تعلق رکھتی ہے، لیکن اس کا کوئی حتمی مطلب نہیں یہ ہر کسی کے ہاتھ میں نظر نہیں آتی، کیونکہ یہ بہت ہلکی ہوتی ہے جس کو ڈھونڈھنا مشکل ہے ۔

آخری

٭ کلائی کی سب سے پہلی باریک لائن اور سب سے آخری باریک لائن دل کے راز بتاتی ہے، جن کو صرف ایک اچھا پامسٹ پڑھ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More