وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایچ آر سی پی کے وفد سے ملاقات، امن و امان اور انسانی حقوق پر گفتگو

ہماری ویب  |  Jul 12, 2025

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، انسانی حقوق، امن و امان اور سماجی ترقی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے وفد کو بتایا کہ بلوچستان سے متعلق تصور اور زمینی حقائق میں فرق ہے، جسے سمجھنا اور درست تناظر میں دیکھنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق پر کام کرنے والے اداروں کو بلوچستان کی حقیقی تاریخ اور زمینی حقائق سے آگاہی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست قلات کا الحاق زبردستی نہیں بلکہ باقاعدہ رضامندی سے ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ ریاست مخالف عناصر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں اور معصوم شہریوں کو شناخت کی بنیاد پر قتل کر رہے ہیں، جو دشمن ممالک کے عزائم کی عکاسی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیاں حقوق کی جنگ نہیں بلکہ پاکستان کو توڑنے کی سازش ہیں۔ ان کے بقول دہشت گرد بات چیت کے لیے تیار نہیں بلکہ ان کا مقصد پاکستان کو کیک کی طرح بانٹنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے اور دہشت گردوں و ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی ریاست کا آئینی اختیار ہے۔

مسنگ پرسنز کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں بلکہ دیگر صوبوں اور دنیا میں بھی پایا جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں اس حوالے سے جامع قانون سازی کی جا چکی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو بے گناہ پنجابیوں کے قتل اور دہشت گردی کی ہر کارروائی کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کے تحفظ کو بنیادی حق قرار دیتا ہے، اور اسی اصول کے تحت حکومت بلوچستان تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے۔

یاد رہے کہ کمیشن کا وفد بلوچستان کے دورے پر ہے۔ جنہوں نے اس سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ اور ان کے پارٹی رہنماؤں سے ان کے دفتر میں ملاقات کی

کوئٹہ۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ و دیگر قاہدین سے ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وفد کی ملاقات

وفد میں چیئرپرسن ایچ آر سی پی اسد اقبال بٹ کو چیئرپرسن منیرہ جہانگیر عارفہ نور سعدیہ بلوچ حبیب طاہر کاشف پانیزئی ماہین پراچہ شامل تھے۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کی مجموعی صورتحال کو ایچ آر سی پی کے سامنے اجاگر کیا

وفد سے نیشنل پارٹی کے سنئیر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو صوبائی صدر اسلم بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئ بلوچ نے بھی بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی ضلعی قاہدین اور بی ایس او پجار کے قاہدین بھی موجود تھے۔ ایچ آر سی پی کے سینئر وفد کا وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کا دورہ، جبری گمشدگیوں کے حوالے سے آگاہی حاصل کی. ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اسد اقبال بٹ کی قیادت میں ایچ آر سی پی کا ایک وفد نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا،

چیرمین نصراللہ بلوچ اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی، وفد میں وائس چیرمین منزہ جہانگیر ، سعیدہ بلوچ ، حبیب طاہر ، کاشف پانیزئی اور عارفہ نور ملک فرید شاہوانی شامل تھے، اس موقع پر لاپتہ عبدالغنی اور محمود علی لانگو سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین بھی موجود تھے،

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے وفد کو بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خصوصا جبری گمشدگیوں کے حوالے سے بریف کیا کہ رواں سال ملکی ادارے جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کو ماورائے قانون قتل کرنے کے سلسلے میں تیزی لائی ہے۔

چیرمین نصراللہ بلوچ نے وفد کو بلوچ طالبہ ماہ جبین کی جبری گمشدگی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا انہوں نے وفد کو بتایا کہ چالیس دن گزرنے کے باوجود بھی بلوچ طالبہ کو کسی عدالت میں پیش کیاگیا ہے اور نہ ہی انکے حوالے سے انکے خاندان کو معلومات فراہم کیا جارہا ہے

وفد میں شامل ہیومن رائٹس کے سینئر رہنماوں نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں میں تیزی، لاپتہ افراد کی ماورائے قانون قتل اور ماہ جبین کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا. وفد نے یقین دھانی کرائی کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، بلوچستان میں ہونے والے ان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More