پی ایس ایل 6: قلندرز کا سلطانز کو جیت کیلئے 158رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Feb 26, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ 61 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ جو ڈینلے 31 اور سمت پٹیل 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے نوجوان گیند باز شاہنواز دھانی اور کارلوس بریتھویٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ عثمان قادر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا۔ زلمی اور گلیڈی ایٹرز رات آٹھ بجے مدمقابل ہوں گے۔

زلمی دو میں سے ایک میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اور گلیڈی ایٹرز کا پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر ہے۔

پشاور زلمی کو ایک میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس نے ملتان سلطانز کو ہرا کر2 پوائنٹس حاصل کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک2 میچ کھیلے ہیں لیکن اس فتح نصیب ہوئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اب تک لاہور قلندرز پہلے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور کراچی کنگز تیسرے نمبر پر ہیں۔ پشاور زلمی4، ملطان سلطانز5 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز6ویں نمبر پر ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More