لڑکی نے اپنی جان بچانے کے لیے کیسے خفیہ پیغام لکھا جس کے بعد ۔۔ جانیں 4 ایسے لوگوں کی کہانی جن کی خفیہ پیغام کی وجہ سے جان بچ گئی

ہماری ویب  |  Apr 06, 2021

دنیا بھر میں آئے روز ایسے واقعات پیش آتے ہیں جس میں مجرم معصوم لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا کر انہیں اغواء کرلیتے ہیں اور ان پر طرح طرح کے ظلم ڈھاتے ہیں، اور کبھی لوگ کسی ایسی پیچیدہ صورتحال میں پھنس جاتے ہیں جس کے بعد ان کا اُس مشکل سے نکلنا تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے اور ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔

آج ہم آپ کو چند ایسے دلچسپ خفیہ پیغامات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی جانیں بچ گئیں۔

1- پیزا کمپنی کو خفیہ پیغام

سال 2015 میں امریکی شہر فلوریڈا میں پیزا ڈیلیوری سے ایک لڑکی کی جان بچ گئی تھی۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک لڑکی جس کا نام شیرل ٹریڈوے تھااس کے قریبی دوست نے اس سے لڑنے کے بعد گھر میں قید کرکے لڑکی پر بیہمانہ تشدد کیا۔ لڑکی کے دوست کا نام ایتھن نیکسن تھا جس نے اپنی دوست کا موبائل فون لے کر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔پھر کچھ دیر بعد شیرل نے ایتھن سے کہا کہ اسے بھوک لگ رہی ہے اگر وہ باہر نہیں جا سکتی تو کھانا گھر منگوا لے۔

ملزم ایتھن نے شیرل کو پیزا آرڈر کروانے کے لیے موبائل میں پیزا ہٹ کی ایپلیکیشن کھول کر دی، اسی دوران شیرل نے پیزا آرڈر کروانے کے ساتھ ایک خفیہ پیغام بھی لکھ دیا تھا کہ میری مدد کریں پولیس کو بھجوائیں۔ پیزا ہٹ انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو کال کی اور شیرل کے گھر بھیج دیا جہاں پولیس نے پہنچ کر ملزم ایتھن کو گرفتار کرلیا۔

2- باہمت لڑکی کی دلیری

سال 2011 میں الاسکاائیر لائن کی ایک ائیر ہوسٹس جن کا نام شیلا فیڈرک تھا، انہوں نے غور کیا کہ جہاز میں موجود 2 مسافر کچھ عجیب و غریب حرکات کرتے اور گھبرائے ہوئے نظر آرہے تھے اور ان کے پاس ایک تیرا چودہ سال کی لڑکی تھی۔ شیلا نے لڑکی کے پاس جا کر اس سے کچھ کھانے کا پوچھا تو اس شخص نے بچی کو شیلا سے بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔

اس دوران شیلا کو شک ہوا کہ کچھ گڑبڑ ضرور ہے پھر شیلا نے ان دونوں آدمیوں پر نظر رکھنی شروع کردی۔ کچھ دیر بعد وہ لڑکی واش رام گئی اور وہاں مدد کا پیغام ایک گاغذ پر لکھ کر آگئی جس کے بعد شیلا نے واش روم جا کر دیکھا تو وہاں موجود ٹوئلٹ پیپر پر مدد کرو کا پیغام تحریر تھا جس کے شیلا کا شک حقیقت میں بدل گیا اور اس نے کہا کہ یہ اغوائ کا کیس ہے، جس کی فوری اور خفیہ اطلاع شیلا نے پائلٹ انتظامیہ کو بھجوائی۔ بعدا ازاں پائلٹس نے ائیرپورٹ حکام کو اطلاع کی اور طیارہ لینڈنگ کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے لڑکی کو گھر بھجوا دیا گیا۔

3- بوتل کے ذریعے خفیہ پیغام

بہت سی ایسی کہانیاں آپ نے سنی ہوں گی جس میں لوگوں کو سمندر کے کنارے بوتل ملتی ہے جس کے اندر کسی خزانے کا نقشہ یا خفیہ پیغام ہوتا ہے لیکن ایک ایسا قاوعی حقیق زندگی میں بھی پیش آچکا ہے۔ 2005 میں ایکواڈور سے آنے والے ایک بڑے سمندری جہاز میں درجنوں تارکین وطن سوار تھے کے جو اپنے ملک کو چھوڑ کر اچھی زندگی گزارنے کے لیے دوسرے ملک رواں تھے۔لیکن ہوا کچھ یوں کہ سمندری جہاز کے لوگوں نے ان تارکین وطن کو جہاز سے اتار کر بیچ سمندر میں ایک کشتی میں چھوڑ دیا تھا اور ان کے سارے پیسے بھی چھین لیے تھے۔

جہاز میں بچے، بڑے خواتین اور بوڑھے سب سوار تھے اور سمندر کے درمیان پھنس گئے تھے۔ ان میں سے ایک شخص نے مدد کے خط لکھا اور اسے بوتل میں ڈال کر سمندر میں پھینک دیااس امید کے ساتھ کہ کوئی مدد کو آن پہنے گا۔ پھر چند میل دور ایک فشنگ بوٹ نے یہ بوتل پانی میں تیرتی ہوئی دیکھ لی اور اسے پکڑ کر کھولا اور اندر موجود خط کو پڑھ کر فورا ان تارکین وطن کی مدد کو روانہ ہوگئے۔ خوش قسمتی سے 3 دن لگ جانے کے بعد آخر کار کوسٹ گارڈز کے تارکین وطن کو ریسکیو کرنے کے لیے پہنچ گئے۔ ایک بوتل میں رکھے گئے پیغام کی وجہ سے ان لوگوں کی جان بچ گئی تھی۔

4- کھجور کے درخت کے پتوں سے لکھا گیا پیغام

2016 میں تین آدمیوں کی کشتی ہولناک طوفان کی وجہ سے ایک جزیرے پر آکر ٹکرا گئی تھی۔ تینوں آدمی جزیرے پر آکر پھنس گئے تھے اور واپسی کا کوئی راستہ نہیں تھا۔تینوں دوست بہت ڈر گئے تھے کیونکہ آگے سمندر اور پیچھے جنگل تھا۔ لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کھجور کے درخت کے پتوں کی مدد سے ریت پر بہت بڑا ہیلپ کا پیغام لکھ دیا تھا تا کہ اگر کوئی جہاز یا ہیلی کاپٹر اوپر سے گزرے تو ان کی نظر ہیلپ کے نشان پر پڑے اور مدد کے لیے آئیں۔

خوش قسمتی سے تین دن بعد ایک جہاز نے ان کے لکھے گئے بڑے پیغام کو دیکھا اور ریسکیو کے لیے ٹیم بھیجی جنہوں نے ان کی جان بچائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More