پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی پیشنگوئی خوش آئند ہے، فرخ حبیب

بول نیوز  |  Sep 22, 2021

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی پیشنگوئی خوش آئند ہے۔

‏تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مختلف عالمی مالیاتی اداروں کی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی پیشنگوئی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اے ڈی پی نے سماجی تحفظ، ادارہ جاتی اصلاحات سے معاشی گروتھ، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور مینو فیکچررنگ شعبے کی کارگردگی میں نمایاں بہتری کی تصدیق کی ہے۔

اے ڈی پی نے کورونا وائرس کے حملوں کے دوران پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے۔ہماری اپوزیشن اوائل میں ہی پورا ملک بند کرنے کا کہتی رہیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے دیہاڑی داروں،معیشیت کا پہپہ چلتا رکھنے کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کی زندگیوں اور روزگار کو محفوظ بنایا https://t.co/YpQ1A0jk5B

— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 22, 2021

‏ فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اے ڈی پی نے کورونا وائرس کے حملوں کے دوران پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہماری اپوزیشن اوائل میں ہی پورا ملک بند کرنے کا کہتی رہی لیکن وزیراعظم عمران خان نے دیہاڑی داروں، معیشیت کا پہپہ چلتا رکھنے کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کی زندگیوں اور روزگار کو محفوظ بنایا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More