یہ کراچی ہم سب کا ہے، آئیے سب مل کر اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، بیرسٹر مرتضی وہاب

بول نیوز  |  Sep 27, 2021

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ یہ کراچی ہم سب کا ہے، آئیے سب مل کر اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی پارسی انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا جس پر امبرین تھامپسن اور کراچی پارسی انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے ان کو خوش آمدید کہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرتضی وہاب نے پارسی انسٹیٹیوٹ اور آئی ایم کراچی کے اشتراک سے قائم کیے اربن فاریسٹ کا افتتاح کیا اور اس موقعے پر انہوں نے پودہ بھی لگایا اور دعا بھی کی۔اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کبھی وعدہ وفا نہیں کرتی، صرف افتتاح کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، وزیراعظم صاحب عملی اقدامات کر کے دکھائیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے موقعے پر کہا کہ میں سب کو دعوت دیتا ہوں آئیں اور ہمارے ساتھ مل کر ماحول کو بہتر کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More