پاکستان میں مزید 1989 افراد میں کورونا کی تشخیص

بول نیوز  |  Sep 27, 2021

پاکستان میں آج مزید 1989 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1238013 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 1989 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 724 ، بلوچستان میں 12 ، خیبرپختونخوا میں 305 ، اسلام آباد میں 305، آزاد کشمیر میں 26 جبکہ پنجاب میں 811 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 455031 ، بلوچستان میں 31894 ، خیبرپختونخوا میں 173328 ، اسلام آباد میں 105021 ، گلگت بلتستان میں 10299 ، پنجاب میں 428394 اور آزاد کشمیر میں 34046 مریض موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 47 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27590 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے 15 ، پنجاب میں کورونا وائرس سے 18 ، اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 5جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 9افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 27590 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7350، بلوچستان میں 346، خیبرپختونخوا میں 5507 ، آزاد کشمیر میں 735 ،اسلام آباد میں 915 ، گلگت بلتستان میں 184 ، پنجاب میں 12553 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More