پٹھوں کی مضبوطی کے لیے کونسی ورزشیں کرنی چاہییں؟

بول نیوز  |  Oct 22, 2021

پٹھوں کے کھچاؤ یا درد کا مسئلہ ہر اس شخص کو در پیش ہوگا جو گھنٹوں دیر تک کوئی کام کرتا ہوگا کیونکہ جب ہم کسی بھی چیز پر فوکس کرتے ہیں یا نظر اور دماغ لگا کر کام کرتے ہیں تو ہم اس تکلیف میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

پھٹوں کی تکلیف سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم وہ طریقے اپنائیں جن کی مدد سے پٹھوں کی سوزش دور ہوں۔

پٹھوں کی تکلیف سےاور سوزش سے نجات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ورزش ہے اور اس کے لئے چند مناست ورزش کے طریقہ کار ہم آپ کو بتائیں گے۔

1۔ پش اپس:پش اپس کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے زمین پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں جبکہ ہاتھوں کی ہتھیلیاں زمین کے ساتھ لگی ہوں۔

پھر ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور پاؤں کی انگلیوں پر زور ڈالتے ہوئے جسم کو زمین سے اوپر کی طرف اس طرح اٹھائیں کہ بازو بالکل سیدھے ہو جائیں۔ پھر دوبارہ جسم کو واپس زمین کی طرف لے کر جائیں لیکن جسم زمین کے ساتھ لگے نہیں۔ یہی عمل شروع میں کم از کم 10 مرتبہ کریں۔

2۔ ٹرائی سپس ڈپس:ٹرائی سپس ڈپس کرنے کے لیے کسی بھی بینچ پر آگے ہو کر اس طرح بیٹھیں کہ پاؤں زمین پر ہوں، کمر بالکل سیدھی ہو اور بازو بھی بالکل سیدھے رکھ کر بینچ تھام لیں۔ جسم کو اسی پوزیشن میں رکھیں اور ہاتھوں پر زور ڈالتے ہوئے تھوڑا سے آگے ہوں۔

اب آپ بینچ پر نہیں بیٹھے بلکہ ہاتھوں پر سارا بوجھ ڈالتے ہوئے کھڑے ہوئے ہیں۔ اب اسی پوزیشن میں تھوڑا سے اوپر ہوں اور پھر نیچے آئیں۔ یہی عمل شروع میں 15 مرتبہ کریں۔

3۔ فور آرم پلینک:اس کے کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ الٹا لیٹ کر بازوؤں کے نچلے حصے اور پاؤں کی انگلیوں پر زور ڈالتے ہوئے جسم کو زمین سے اٹھائیں اور 30 سکینڈ کے لیے اسی پوزیشن میں رہیں۔ یہ عمل تین مرتبہ کریں۔

علاوہ ازیں اس کے علاج کے لئے سب سے پہلے آرام کرنا چاہیے جبکہ مساج کی مدد سے بھی ہم درد میں آرام پاسکتے ہیں۔

سوزش کوکم کرنے کے لئے برف بہترین ہے  جبکہ ہمارے پٹھوں میں خون کی گردش یا بہاؤ کو بہتر بنانے کے لئے گرم پانی سے غسل بھی کرنا چاہیے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More