ہارٹ اٹیک اور معدے کی کمزوری سے بچاتی ۔۔ مونگ پھلی ہر کسی کے لئے فائدے مند کیوں؟ جانیئے اس کے زبردست فوائد

ہماری ویب  |  Oct 27, 2021

سردی کی ٹھنڈی راتوں میں مونگ پھلی والے کی ٹن ٹن کا انتظار بچے اور بڑے سب ہی کرتے ہیں اور پھر جوں ہی مونگ پھلی والا گرما گرم مونگ پھلی لے کر آجائے گھر بھر مل بانٹ کر کھاتا ہے اور مزے لیتا ہے۔ میٹھی میٹھی مونگ پھلی صرف زبان کے لئے ذائقہ دار ہی نہیں بلکہ بہت زیادہ فائدے مند بھی ہے جس کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ آئیے hamariweb.com میں ہم آپ کو بتاتے ہیں مونگ پھلی کھانے کے وہ فائدے جو ہر کسی کو جاننا چاہیئے تاکہ مزے کے ساتھ فائدے بھی سوچ کر اس کو سردی میں کھائیں۔

فائدے مند کیوں؟

مونگ پھلی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامن ای، وٹامن بی ون، B6، فاسفورس، فیٹ تھایامائن‘ نیاسن ‘فولاد ‘ وٹامن ڈی‘ کے اور بی 6‘ فولیٹ بھی پائے جاتے ہیں۔

فائدے:

٭ فالج:

مونگ پھلی کھانے سے فالج اور ہارٹ اٹیک کا خدشہ کم ہوتا ہے اور اگر آپ کو ہارٹ اٹیک کا مرض ہے تو اس مونگ پھلی کو روزانہ ناشتے سے قبل استعمال کریں، دل کی مضبوطی کے لئے بہت زبردست پھلی ہے۔

٭ خون:

مونگ پھلی میں خون بنانے والے اجزات پائے جاتے ہیں یہ خؤن کی کمی کو جلد پورا کرنے میں مددگار ہے۔

٭ کمزوری:

مونگ پھلی دبلے اور جسمانی طور پر کمزور افراد کے لئے بہت مفید ہے۔

٭ شوگر:

ذیابیطس ٹائپ 2 غرضیکہ ہر قسم کے شوگر کو کنٹرول کرنے میں فائدہ مند ہے۔

٭ انسولین:

جسم میں انسولین کی سطح برقرار رکھنے کے لئے اس کو لازمی استعمال کریں۔

٭ باڈی بلڈ :

باڈی بلڈرز اس سے بھرپور فائدے اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ جسمانی کثرت کے ساتھ پٹھوں کی کھچاؤ اور درد سے بچاتی ہے۔

٭ ہڈیاں:

مونگ پھلی میں موجود وٹامنز ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لئے اہم ہیں۔

٭ معدے اور پھیپھڑے:

یہ معدے اور پھیپھڑے کے لئے فائدہ مند ہے اور جن لوگوں کے ان اعضاء میں پتھری ہے وہ مونگ پھلی کی چائے کا استعمال کریں

کون لوگ استعمال نہ کریں؟

مونگ پھلی کو حاملہ خواتین کھانے سے گریز کریں کیونکہ یہ خشک ہوتی ہیں اور الرجی کا باعث بن سکتی ہیں، لہٰذا حمل کے دوران اجتناب کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More