میں ہوتی تو مائیک کھینچ کر مارتی اور پھر جاتی۔۔۔ مشی خان غصے میں نعمان نیاز پر برس پڑیں ویڈیو پیغام جاری

ہماری ویب  |  Oct 28, 2021

“آپ کچھ تمیز سیکھیں۔ آج آپ نے جاہلوں والی حرکت کی ہے، آپ کو کچھ تربیت کی ضرورت ہے۔ پی ٹی وی کو آپ پر پیسے خرچ کرکے تربیت دلوانی چاہئیے“

میں ہوتی تو مائیک کھینچ کے مارتی

غصے میں ادا کیے گئے یہ الفاظ مشی خان کے ہیں جو شعیب اختر کے حق میں نعمان نیاز پر برس پڑیں۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس چینل پروگرام میں لیجنڈ کرکٹرز اور ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر بھی موجود تھیں۔ پروگرام کا میزبان نعمان نیاز ایک جاہل آدمی ہے جس نے قومی ہیرو کے ساتھ بدتمیزی کی۔ ایک فاسٹ باؤلز ہونے کے بعد بھی شعیب اختر کا حوصلہ ہے کہ انھوں نے یہ سب برداشت کرلیا۔ میں ہوتی تو وہیں سے مائیک اسے پھینک کے مارتی اور پھر جاتی۔

پی ٹی وی کو آپ کی تربیت کرنی چاہئیے

مشی خان نے مزید کہا کہ آپ کو پہلے سیکھنا چاہئیے کہ پروگرام میں مہمانوں کو بلاتے ہیں تو ان سے کس طرح بات کرتے ہیں۔ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے پوری قوم کا نام بدنام ہوتا ہے۔

واقعے میں کیا ہوا تھا

گزشتہ دنوں پی ٹی وی کے اسپورٹس اینکر نعمان نیاز نے اپنے شو میں آئے مہمان شعیب اختر کو پروگرام کے دوران ہی شو سے چلے جانے کو کہا جس کے بعد شعیب اختر نے ان سے نرم لہجے میں معافی کا مطالبہ کیا اور جب نعمان نیاز نے معذرت نہیں کی تو شعیب اختر شو سے اٹھ کر چلے گئے۔ اس واقعے کے بعد پی ٹی وی نے تحقیقات کے لئے کمیٹی بنادی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More