چٹا گانگ ٹیسٹ: حسن علی کو امپائر کی تنبیہ

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قواعد کی خلاف ورزی پر امپائر نے تنبیہ کردی۔

بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن حسن علی نے باؤلنگ کے دوران گیند کو حسب روایت تھوک لگا کر چمکانے کی کوشش کی۔

لیکن آئی سی سی کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث گیند کو تھوک لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے چار وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 83 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حسن علی نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 5 وکٹیں لیں۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر بہت خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسی بھی کنڈیشنز ہوں دن کے آغاز میں ہمیشہ بولرز کو مدد ملتی ہے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ پچ سلو ہے اور یہ فاسٹ بولرز کے لیے آسان نہیں ہے۔

حسن علی نے مزید کہا کہ رواں سال ہمارے فاسٹ بولرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست بولنگ کی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More