رمیز راجا پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان پر دوران اجلاس غصہ

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان پر دوران اجلاس غصہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا گھر ہے آپ لوگ گھس بیٹھیے ہو، آپ لوگوں نے اپنی جاگیر سمجھی ہوئی ہے، آپ لوگوں نے ہمارے گھر میں گھس کر کھڑکی دروازے سب توڑ ڈالے ہیں۔

اجلاس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر غصے میں آگئے اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی کو بھرپور جواب دیئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہماری وجہ سے ہے، ہم انویسٹر ہیں، ہماری وجہ سے پی ایس ایل کے 6 ایڈیشن ہوچکے ہیں، ہم اس میں پیسے لگاتے ہیں۔ آپ کہتے ہیں ہم گھس بیٹھیے ہیں، پی ایس ایل ہمارا ہی گھر ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے فرنچائزز کو ہدایت کی کہ پلیئرز کیپ کو بڑھا کر 1.2 ملین ڈالر تک کیا جائے۔

فرنچائز مالکان نے مزید کہا کہ ہمیں نقصان ہوگا، بیشک سیلری کیپ بڑھائیں لیکن بڑے کھلاڑی آئیں تو ہم زیادہ پیسے دینے کو بھی تیار ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دی گئی تو رمیز راجا 9.5 لاکھ ڈالر سیلری کیپ پر راضی ہوگئے۔

دوسری جانب فرنچائزز اجلاس میں رمیز راجا نے پی ایس ایل کے ہیڈ آف پلئیر ایکوزیشن اینڈ مینجمنٹ عمران احمد خان سے بھی سوال کیا کہ میکس ویل پی ایس ایل میں کیوں نہیں آتا؟

جس پر انہیں جواب ملا سر میکس ویل سمیت متعدد کرکٹرز کو بلا یا لیکن وہ نہیں آتے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More