ماورہ حسین کاپسندیدہ ساتھی اداکارکون؟

سماء نیوز  |  Dec 01, 2021

شوبزانڈسڑی میں بیشترسیلیبرٹیزکسی بھی انٹرویو کے دوران یہی کہتی سنائی دیتی ہیں کہ انہیں بچپن سے ہی اس شعبے میں آنے کا شوق تھا لیکن ماورہ حسین کا معاملہ تھوڑا مختلف ہے۔

مارورہ کے مداحوں کیلئے یہ بات حیران کن ہوگی کہ انہوں نے اداکارہ بننے کا نہیں سوچا تھا لیکن یہ فیصلہ بس ہوگیا۔

ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی ایک دہائی مکمل ہونے پرخصوصی انسٹاپوسٹ اور ٹوئٹر پریادیں تازہ کرنے والی ماورہ نے بتایا کہ وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو سرجن ہوتیں کیونکہ انہیں طب کا شعبہ بہت پسند ہے۔

ٹوئٹر اور انسٹاگرام پراپنی پوسٹ میں ماورہنے لکھا کہ ، ‘میرے پہلے سیریل کی شوٹنگ نومبر 2011 میں ہوئی تھی جو فروری 2012 میں آن ائرہوا تھا۔ 10 برس اورلگ بھگ 25 پروجیکٹس کے بعد میں دل سے خوش ہوں۔

اداکارہ نے اپنے احساسات شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ایک فنکار ہونے کے ناطے مجھے جتنا کہا گیا میں نے اس سے زیادہ کارکردگی دکھائی۔ 10 سال کا سنگ میل مکمل کیے جانے پرماورہ نے مداحوں کوخود سے سوالات کرنے کا آپشن بھی دیا جس پربیشترفالوورز نے دلچسپ سوالات کیے۔

View this post on Instagram A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

اداکارہ بننے کا فیصلہ کیسے کیا اور انڈسٹری کیسی لگی؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے ایسا فیصلہ نہیں کیا تھا یہ بس ہوگیا، ابتدائی طور پر میری تعلیم مکمل ہونے تک یہ میری آمدنی کا عارضی ذریعہ تھا ، مجھے محسوس ہی نہیں ہوا اور یہ میری پہچان اور کیریئر بن گیا۔

اداکارہ نہ ہوتی تو کیا ہوتی کے سوال پر ماورہ نے کہا کہی پھرمیں سرجن ہوتی اگر مجھے ایک زندگی اور ملے تو میں ڈاکٹر بنوں گی، مجھے یہ پیشہ بہت پسند ہے۔

اداکارہ کو ماہرہ خان کے ساتھ کام کرتا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرنے والے مداح کیلئے ماورہ نے لکھا کہ ایسا کر کے مجھے خوشی ہوگی۔

منفی کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ اگر انہیں ایسے کردار پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔

I’d love to.. if it’s offering something important that people can learn from

— MAWRA HOCANE (Hussain) (@MawraHocane) November 30, 2021 ایک اور مداح کے سوال پر ماورہ حسین نے بتایا کہ ان کے پسندیدہ ساتھی اداکار امیر گیلانی ہیں جن کے ساتھ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں اداکاری کی تھی۔

Definitely my Co star from #sabaat #ameergilani

— MAWRA HOCANE (Hussain) (@MawraHocane) November 30, 2021 فلموں سے متعلق سوال پر ماورہ حسین نے کہا کہ اگلی فلم میرے پسندیدہ ساتھی اداکار کے ساتھ ہے۔

My next one is with my fav Co star 😉

— MAWRA HOCANE (Hussain) (@MawraHocane) November 30, 2021 ماورہ حسین نے 2011 میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا ۔ متعدد ٹیلیویژن ڈراموں کے علاوہ بڑے پردے پربھی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی ماورہ 2016 میں فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بالی وڈ ڈیبیو بھی کرچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More