شہباز شریف کو کرونا ہوگیا

سماء نیوز  |  Jan 19, 2022

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قائد ن لیگ میاں محمد شہباز شریف کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

لیگی رہنما عطا تارڑ کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

لیگی رہنما کی جانب سے عوام سے شہباز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی۔ شہباز شریف نے کرونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے پر گزشتہ روز ٹیسٹ کرایا تھا۔

واضح رہے کہ میاں محمد شہباز شریف دوسری بار کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہ جون 2020 میں کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

شہباز شریف نے مارچ 2021 میں عالمی وبا کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی، انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جناح اسپتال کے ایم ایس کی نگرانی میں ویکسین لگائی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More