لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

بول نیوز  |  Jan 19, 2022

محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر میں مزید بارشوں اور برف باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے دن سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوگا ، جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک،اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں مزید بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔

جمعے کی رات سے ہفتے  تک وسطی پنجاب، بلوچستان کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے ، ہفتہ اتوار تیز بارشوں برف باری کی وجہ سے، مری، ناران کاغان، کشمیر باغ حویلی، بالائی خیبرپختونخوا رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اتوار برف باری کی وجہ سے مری نتھیا گلی، کشمیر خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ، لاہور ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ اور انتظامات کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More