یہ اکیلی صرف میرے لیے بھارت آئیں ۔۔ 6 سال بعد محبت کی شادی کے لیے سرحد پار جانے والی پاکستانی لڑکی کے ساتھ سسرالیوں نے کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Jun 22, 2022

محبت ایک ایسی چیز ہے جس میں انسان کچھ بھی کر گزرتا ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت اور پاکستان جو ایک دوسرے کے روایتی حریف مانے جاتے ہیں مگر ان کے لوگوں میں آپس میں بہت پیار محبت پایا جاتا ہے۔

جس کا منہ بولتا ثبوت یہ شادیاں ہیں جن میں لڑکا لڑکی ایک دوسرے کی خاطر سرحد پار چلے گئے۔ آئیے جانتے ہیں ان کے بارے میں۔

اکیلی لڑکی بھارت گئی اور وہاں شادی کرلی:

پسند کی شادی کرنے والی اس پاکستانی لڑکی کا نام کرن سرجیت سنگھ ہے جس نے ریاست ہریانہ کے علاقے انبالہ میں رہنے والے 33 سالہ پروندر سنگھ سے سکھ روایات کے مطابق شادی کر لی۔

سیالکوٹ کی رہائشی کرن سے پروندر کی ملاقات 2014 میں اس وقت ہوئی جب یہ بھارتی پنجاب گھومنے آئیں تھی تاہم ان کی شادی 2016 میں طے تھی جو کسی وجوہات کی بناء پر نہیں ہوسکی۔

اپنے خوابوں کو مارچ 2019 میں حقیقت کا روپ بنتا دیکھ کر پروندر نے کہا کہ میری اہلیہ 45 دنوں کے ویزے پر اکیلی سمجھوتہ ایکسپریس سے بھارت آئیں ہیں۔ واضح رہے کہ ان دونوں کی شادی اس وقت ہوئی جب دونوں ممالک میں آپس میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کشیدگی چل رہی تھی۔

یہی نہیں بلکہ شادی کی تصاویر دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ لڑکے کے گھر والے اور لڑکی بہت خوش ہیں۔

آگے بڑھنے سے پہلے یہاں آپکو یہ بتاتے چلیں کہ ایک اور بھی خاتون ایسی ہیں جنہوں نے پاکستانی لڑکے سے تب شادی کی جب وہ پاکستان اپنے مذہبی تہوار پر آئی ہوئی تھیں۔

پہلے شوہر سے طلاق لے کر پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے والی عورت:

اس پسند کی شادی میں ہوا کچھ یوں کہ پہلے سے شادی شدہ پرمجیت کور باباگرونانک کی سالگرہ کی تقریب میں پاکستان آئی اور یہاں لاہور کے رہائشی جو بولنے سننے کی صلاحیت سے قاصر تھا۔

اس سے محبت کی شادی کر لی لیکن یہاں یہ واضح کرتے چلیں کہ شادی سے پہلے اس لڑکی نے اپنا مذہب تبدیل کر کے اسلام مذہب کو اپنا لیا تھا جس کے بعد اس کا نام پروین سلطانہ رکھ دیا گیا۔

یہ واقعہ 23 نومبر 2021 کو سامنے آیا اور بھارتی میڈیا کے مطابق لاہور کے رہائشی عمر سے اس کی ملاقات فیس بک پر ہوئی اور یہ لڑکی خود بھی بولنے سننے کی صلاحیت سے قاصر ہے۔

پرمجیت نے جسٹس آف پیس کے دفتر میں اپنے سابق شوہر کی موجودگی میں عمران سے شادی کی اور وہاں ہی اسے اس کے ہندوستانی شوہر نے طلاق بھی دی۔

یاد رہے کہ ویزہ ختم ہونے کے بعد یہ اپنے حالیہ شوہر کے ساتھ بھارت جانا چاہتی تھیں پر ویزا نہ ہونے کی وجہ سے صرف پروین سلطانہ ہی بھارت جا سکیں تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More