امریکہ میں 10 سال بعد پولیو کا کیس سامنے آ گیا

ہم نیوز  |  Jul 22, 2022

نیویارک: امریکہ میں 10 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی ریاست نیویارک کے نواحی علاقے راک لینڈ کاؤنٹی میں نوجوان شخص میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔ مذکورہ شخص کو تقریباً ایک ماہ قبل فالج بھی ہوا تھا۔

نیویارک کے محکمہ صحت نے جاری بیان میں کہا کہ پولیو کا یہ کیس انتہائی متعدی ہے جو امریکہ سے باہر کہیں اور پیدا ہوا تھا۔ کمیونٹی کو درپیش کسی بھی خطرے کے پیش نظر مذکورہ شخص کے اہلخانہ اور ان تمام افراد کا سروے کیا جا رہا ہے جن کے ساتھ متاثرہ شخص کے قریبی رابطے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

محکمہ صحت نے واضح کیا کہ مریض اب پولیو کے جراثیم پھیلانے کے قابل نہیں رہا اور نوجوان شخص کو پولیو کی ویکسین نہیں لگی ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More