راستے میں کوئی پھول نچھاور کررہا ہے کوئی سیلفیاں لے رہا ہے ۔۔ باہمت مسلمان نوجوان کا حج کیلئے ابھی سے پیدل سفر ۔۔ مکہ کب پہنچیں گا؟

ہماری ویب  |  Aug 10, 2022

حج کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی اولین خواہش ہوتی ہے اور ہر سال لاکھوں خوش نصیب اللہ کے گھر مہمان بن کر جاتے ہیں، ایسے میں کئی ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو آج کے ترقی یافتہ دور میں جہاز اور دیگر سفری سہولیات ہونے کے باوجود ہزاروں کلو میٹر پیدل چل کر حج کیلئے جانے کی خواہش رکھتے ہیں، ایسا ہی ایک نوجوان شہاب چتور گزشتہ ایک ماہ سے خبروں کا حصہ ہے۔

شہاب چتور 2023 میں حج کیلئے جولائی 2022 میں بھارت کے علاقے کیرالہ سے مکہ تک سفر کیلئے پیدل روانہ ہوئے۔ شہاب چتور روزانہ تقریباً 25 کلومیٹر پیدل سفر کر ر ہے ہیں اور 8500 کلو میٹر سفر کرکے مکہ پہنچیں گے۔

اس خوبصورت سفر میں جہاں جہاں سے گزرتے ہیں لوگوں کا ایک سمندر ان کے ساتھ امڈ آتا ہے، شہاب چتور کا کہنا ہے کہ اس سفر کی نیت کرنے کے بعد کہیں کوئی رکاوٹ نہیں آئی، قدم قدم پر مدد ملی اور تیاری میں کوئی الجھن یا رکاوٹ نہیں آئی۔

اس سفر سے قبل مختلف ممالک سے گزرنے کے لیے وزارت خارجہ نے کاغذی کارروائی مکمل کرانے میں بہت مدد کی، گجرات میں پولیس اور انتظامیہ نے قدم قدم پر اپنے تعاون کا احساس دلایا۔

شہاب چتور کیرالہ سے نکل کر جہاں سے بھی گزرے ہر شہر اور ہر گاوں ایک سا تھا۔ سڑکوں پر لوگ تھے۔ کوئی پھول برسا رہا تھا اور کوئی راہوں میں پھول بچھا رہا تھا۔ شہاب چتور کہتے ہیں کہ انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ان کا سفر اس طرح توجہ کا مرکز بنے گا نہ صرف لوگوں بلکہ انتظامیہ اور پولیس نے جو چوکسی اور محبت دکھائی ہے اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔

میں جہاں سے بھی گزر رہا ہوں مقامی پولیس ساتھ ہے۔ میری حفاظت اور صحت کا خیال رکھنے کے لیے ایک ایمبولینس بھی ہمراہ ہے۔ لوگ راستے میں شہاب کی مدد کررہے ہیں۔ دھوپ ہو یا بارش ہر موسم میں لوگ شہاب چتور کے ساتھ چل رہے ہیں، ان کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں، حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

شہاب چتور کو کیرالہ سے مکہ تک تقریباً 8500 کلومیٹر کا سفر کرنا ہے، بھارت کی سرحد عبور کرنے کے بعد پہلے پاکستان میں داخل ہونگے، پھر پاکستان سے ایران، عراق کویت سے ہوتے ہوئے سعودی عرب کے شہر مکہ پہنچیں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More