خلاء میں اذان کی آواز آ رہی تھی ۔۔ خلاء بازوں کے ساتھ پیش آنے والے پراسرار اور جذباتی واقعات، دیکھیے

ہماری ویب  |  Aug 11, 2022

ویسے تو ایسے کئی خبریں ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جوکہ حیرت اور خوف کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ خبر کے بارے میں بتائیں گے۔

خلاء ایک ایسی جگہ ہے جہاں انسان کا آنا جانا بہت کم ہے، لیکن جب انسان یہاں جاتا ہے تو اسے ایک ایسا ماحول دکھائی دیتا ہے جو اس دنیا سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔

صرف احساسات ہی نہیں بلکہ آنکھ جو چیز دیکھتی ہے اور کان جو سنتے ہیں وہ اس دنیا میں بالکل بھی نہیں ہوتا ہے، خاموش ماحول جو اپنی ایک خوفناک اور پراسرار داستان کو بیان کر رہا ہوتا ہے اور جو دکھائی دیتا ہے اکثر اس کے پیچھے کچھ اور ہی ہوتا ہے، جیسے کہ خاموش پانی خطرناک ہوتا ہے۔

لیکن کچھ خلاء باز ایسے بھی ہیں جنہوں نے خلاء میں پراسرار آواز تو سنی لیکن ایک نے اذان بھی سنی۔

ملیشیاء سے تعلق رکھنے والے خلاء باز ڈاکٹر شیخ مظفر شکور کا شمار ان خلاء بازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے منفرد انداز سے سب کی توجہ حاصل کی۔

ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ خلاء میں نماز ادا کر رہے ہیں، خلاء میں جہاں سکون ہی غالب ہوتا ہے، تنہائی کا دور دوراں ہوتا ہے اور ساتھ ہی زمینی کشش نہیں ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انسان ہوا میں اڑتا رہتا ہے۔

ایسے میں اگرچہ ڈاکٹر مظفر نے نماز پڑھی اور خلائ کے پُر سکون ماحول نے کافی سکون دیا، مگر اڑتے اڑتے نماز پڑھنا اہیں کچھ حد تک مشکل صورتحال میں ڈال رہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خلاء باز بڑے ہی مطمئن انداز میں لیکن جلدی جلدی نماز ادا کر رہے ہیں۔ عین ممکن ہے وہ نماز پڑھتے ہوئے خود کو سنبھال نہیں پا رہے ہوں۔

ڈاکٹر مظفر شکور بتاتے ہیں کہ میں اسلامی دنیا کا نواں مسلمان خلاء باز ہوں خو خلاء میں گیا، جبکہ وہ بتاتے ہیں کہ خلاء میں جانے کا کو وقت تھا، اس وقت دنیا رمضان چل رہے تھے، تو خلاء میں میں نے روزے بھی رکھے۔

جبکہ خلاء باز بتاتے ہیں کہ میں نے خلاء میں ایک قدرت کا کرشمہ بھی دیکھا، میں نے اسپیس اسٹیشن میں اذان کی آواز بھی سنی تھی، جو دیگر خلاء باز ساتھیوں کو نہیں سنائی دے رہی تھی، جبکہ نماز بھی پانچوں وقت کی پڑھ رہے تھے۔

لیکن ڈاکٹر شیخ مظفر شکور کو نماز کے لیے ایک مسئلہ درپیش تھا، نماز پڑھتے ہوئے خلاء میں سمت تبدیل ہوتی رہتی ہے، یعنی کعبہ کی سمت بھی تبدیل ہوتی رہتی ہے، جس کی وجہ سے خلاء باز کو نماز کے لیے کعبے کا رخ کرتے ہوئے مشکل پیش آ رہی تھی۔

اسی طرح مشہور خلاء باز نیل آرمسٹرانگ کو بھی خلاء میں پراسرار آوازیں آ رہی تھیں، یہ آواز کافی حیرت انگیز اور منفرد تھیں، لیکن سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی پھیلائی جاتی ہے کہ نیل آرمسٹرانگ نے اذان کی آواز سنی، اس حوالے سے خود خلاء باز نے بھی تردید کی۔

اسی طرح ناسا کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں 2013 میں ریکارڈ کیے جانے والی حیران کن آوازوں کو سنُا گیا، ان میں خوفناک آوازیں تو تھیں ہی ساتھ ہی ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ خاموشی بھی بات کر رہی ہے۔

دوسری جانب بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خلاء کا سفر کرنے والی اسپیس شپ اپولو 10 کے خلاء باز ایوجین کرنان اور جان ینگ کی گفتگو کا تذکرہ کیا گیا، جس میں دونوں آپس میں مخاطب ہیں کہ تم نے سنا؟ سیٹی جیسی آواز، جس پر دوسرا خلاء باز کہتا ہے کہ یہ ضرور کوئی حیرت زدہ آواز ہے۔

یعنی خلاء میں مختلف خلاء باز نے ایک نیا تجربہ کیا ہے، کسی کو پراسرار آواز آئی تو کسی کو مذہبی لگاؤ کا احساس ہوا۔ بی بی سی کے پروگرام کے مطابق ممکنہ طور پر مقناطیسی فیلڈ یا پھر ایٹموسفئیر مین ریڈیو ویوز کی مداخلت کی وجہ سے یہ آوازیں آ سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More