پاکستان نے معاشی اور سماجی ترقی میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، پیوٹن

ہم نیوز  |  Aug 17, 2022

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مشترکہ کاوشوں سے دو طرفہ تعلقات علاقائی امور و استحکام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر روسی صدر نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معاشی اور سماجی ترقی میں شاندار کامیابی اور عزت کا مقام حاصل کیا ہے.

دو طرفہ تعلقات، فعال روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے علاقائی تعلقات اور استحکام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More