ہتھنیوں کے دانت کا آپریشن ۔۔ چڑیا گھر کی مدھوبالا اور نور جہاں کا روٹ کینال کس طرح کیا جائے گا؟

ہماری ویب  |  Aug 17, 2022

جن لوگوں کو دانتوں میں درد کا مسئلہ ہو وہ اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ یہ کتنا کربناک ہوتا ہے۔ ہم انسان تو پھر تکلیف کا اظہار کرسکتے ہیں، دوا کھا سکتے ہیں یا ڈاکٹر کو دکھا سکتے ہیں مگر معصوم جانور ایسا نہیں کرسکتے۔ جی ہاں! دانت کا درد صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ بلکہ جانوروں کو بھی ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا کراچی کے چڑیا گھر کی دو ہتھنیوں کے ساتھ جن کے نام مدھوبالا اور نور جہاں ہیں۔

ڈاکٹر نے ہتھنیوں کے معائنے کے بعد کیا بتایا؟

ان دونوں کے دانتوں میں تکلیف کو دور کرنے کے لئے آسٹریلیا سے 4 سرجنوں ڈاکٹر خلیل، ڈاکٹر یوانوا، ڈاکٹر ہلڈربرانٹ اور ڈاکٹر گورٹز کو بلوایا گیا ہے۔ ڈاکٹر خلیل کا کہنا ہے کہ “دانتوں میں شدید انفیکشن کی وجہ سے ان کے منہ سوجے ہوئے ہیں۔ انھیں بہت زیادہ تکلیف ہے۔ اگر وقت پر آپریشن نہ کیا گیا تو بعد میں تکلیف بڑھ سکتی ہے۔ اس لئے آج ہم ان کا آپریشن کریں گے۔ آپریشن رسکی نہیں ہے لیکن کافی لمبا اور مشکل ضرور ہے۔ پہلے مدھو بالا اور اس کے بعد نور جہاں کا آپریشن کیا جائے گا“

روٹ کینال کے آلات

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہتھنیوں کے روٹ کینال کے لئے استعمال ہونے والے آلات بہت بڑے سائز کے ہیں جو خاص طور پر تیار کروائے جاتے ہیں۔ ان آلات میں ایکسیویٹرز، ڈرلز اور دیگر آلات شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More