میرے کمرے میں بھی پانی آگیا ہے ۔۔ کراچی کے مہنگے ترین فلیٹ بھی بارش کے پانی سے بھر گئے، ویڈیو مناظر وائرل

ہماری ویب  |  Aug 17, 2022

کراچی میں بارش رحمت کے بجائے زحمت بن جاتی ہے کیونکہ اس بڑے شہر کے لیے وہ اقدامات عمل میں نہیں لائے جاتے جو دیگر ممالک میں دیکھنے میں آتے ہیں۔

وہیں ذرا سی تیز بارش سے بارش کا پانی گٹر کے پانی میں شامل ہو کر گھروں میں داخل ہوجاتا ہے جس سے لوگ عاجز آجاتے ہیں، لیکن حکومت غفلت کا شکار بیٹھی ہے اور ان کے کانوں تک اس حوالے سے جوں تک نہیں رینگتی۔

یہ مسئلہ اب اتنا برچکا ہے کہ بارش سے صرف مڈل یا غریب طبقے ہی متاثر نہیں بلکہ اب تو مہنگے اپارٹمنٹس میں مقیم لوگوں کے گھروں میں بارش کا پانی داخل ہونے لگا ہے اور ان فلیٹس کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔

ایک ایسے ہی مشہور فلیٹ کے بارے میں فیسبک کے گروپ پر ایک صارف کی جانب سے فلیٹ کی ویڈیوز شئیر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کراچی کے مہنگے اپارٹمنٹ کی تازہ ترین صورتحال لوگوں کے سامنے رکھ دی کہ اپارٹمنٹ تعمیر کرنے والے کاریگر بھی شرما جائیں۔

ایک صارف کی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اپارٹمنٹ کی لفٹ سے بارش کا پانی بہتا ہوا نیچے آرہا ہے۔ دوسری ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کمرے کی چھت سے بارش کا پانی لیک ہورہا ہے۔ اور ایک ویڈیو میں تو یہ منظر دیکھنے کو ملا کہ اپارٹمنٹ کے فرنٹ سیکشن میں سڑک دکھنے کے بجائے سمندر جیسا منظر دکھائی دے رہا ہے اور آنے جانے والے لوگ پریشان ہیں۔

کراچی کے باسیوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں وہ کئی سالوں سے یہ ظلم برداشت کرتے آرہے ہیں۔ یہ شہر جتان بڑا ہے اس کے مسائل بھی اتنے بڑے ہیں۔ ہر سال دگنا ٹیکس ادا کرنے والے شہر قائد آج بھی لاوارث ہے اور حکومتِ وقت کی مجرمانہ خاموشی غریب عوام کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More