کسی کی دکان ہے تو کسی کا پارلر ۔۔ پاکستان کی مشہور شخصیات کا وہ کاروبار جو آپ بھی جاننا چاہیں گے

ہماری ویب  |  Aug 17, 2022

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

رابعہ انعم:

مشہور اینکر رابعہ انعم جو کہ اپنے خبریں پڑھنے کے منفرد انداز کی وجہ سے مشہور ہوئیں، لیکن اب وہ رمضان ٹرانسمیشن میں کامیابی کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں ک رابعہ انعم کا اپنا بیوٹی پارلر بھی ہے، جس پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔ رابعہ انعم سیلون اینڈ اسپا کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع ہے۔

شاہد آفریدی:

مشہور کرکٹر اور سیلیبرٹی شاہد آفریدی کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

حال ہی میں شاہد آفریدی نے دبئی میں اپنا ریستوران کھولا ہے جس کا نام ہے لالہ دربار، جبکہ لاہور میں بھی ان کا ایک رسیتوران ہے، جو کہ اپنے کھانوں اور لذیذ ذائقوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

سامعیہ ممتاز:

مشہور اداکارہ سامعیہ ممتاز جو کہ اپنی جاندار اداکاری کی بنا پر جانی جاتی ہیں، ان دنوں بھی اپنے ڈراموں کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

healthfasiondesk.com ویب سائٹ کے مطابق مشہور اداکارہ کا اپنا فارم ہاؤس ہے جو کہ سادہ اور صحت بخش خوراک کی بنا پر مشہور ہے۔ جبکہ لاہور میں ان کی ایک دکان بھی ہے جس کا نام ہے پنجیری۔

عتیقہ اوڈھو:

عتیقہ اوڈھو پاکستان کی ان مشہور اور سینئر اداکاراؤں میں شامل ہیں، لیکن اداکارہ کا اپنا کاروبار بھی ہے۔

کاسمیٹکس برانڈ اوڈھو کاسمیٹکس کو گزشتہ 10 سال سے سنبھالے ہوئے ہیں، جبکہ اس کاروبار میں کامیاب بھی ہیں ساتھ ہی اداکارہ کا اوڈھو پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔

ندا یاسر:

ندا یاسر اور یاسر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ان چند جوڑوں میں شامل ہیں جو کہ آج تک نجی اور پروفیشل زندگی میں کامیاب ہیں۔

ندا یاسر اداکارہ تو ہیں ہی ساتھ ہی مارننگ شو ہوسٹ بھی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے، جوڑے کا پروڈکشن ہاؤس کئی بہترین فلمیں پروڈیوس کر چکا ہے، جبکہ فلم انڈسٹری کو قدموں پر کھڑے کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More