نیلا نشان دیکھ کر کسی کو معلوم نہ تھا کہ ملکہ کی موت ہونے والی ہے۔۔ ملکہ برطانیہ کے ہاتھ پر نیلے رنگ کا نشان کیوں تھا؟ اہم راز کھل گیا

ہماری ویب  |  Sep 17, 2022

تختِ برطانیہ پر 70 سال حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم سے متعلق دلچسپ حقائق اور ان کی زندگی کے گزرے ادوار پر ڈاکیومینٹریز (Documentry) بنائی جا رہی ہیں۔

ملکہ الزبتھ کا شمار دنیا کے طاقتور ترین انسانوں میں ہوتا تھا۔ مگر ہر چیز زوال ہوتا ہے اسی طرح ملکہ کا بھی آخری وقت آپہنچا۔

بتایا جاتا ہے کہ ملکہ اپنی موت سے قبل تک انتہائی پرعزم اور متحرک تھیں۔ حتیٰ کہ انہوں نے اپنی موت سے قبل اپنے تمام کام بخوبی انجام دیئے تھے۔

برطانوی بادشاہت کی تاریخ میں طویل عرصے حکومت کرنے والی ملکہ گذشتہ کئی ماہ سے طبی مسائل سے دو چار تھیں۔ 8 ستمبر 2022 کی رات کو برطانوی حکومت نے ملکہ کی موت کی خبر دی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ بالکل صحت مند تھیں اور ان کی میڈیکل ہسٹری میں کوئی دائمی بیماری موجود نہیں تھی۔

ملکہ کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق سنہ 1993 میں انہیں شدید فلو کا سامنا کرنا پڑا تھا، 1994 میں ان کی کلائی ٹوٹی تھی، 2003 میں ان کے ایک گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی۔ 2013 میں انہیں پیشست کی شکایت ہوئی تھی، پھر 2017 میں انہیں زکام ہوا تھا اور برطانوی میڈیا کے مطابق نومبر 2021 میں ملکہ کو کمر کی چوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ملکہ برطانیہ کے دائیں ہاتھ پر نیلا نشان کیوں تھا؟

ملکہ برطانیہ اپنی موت سے دو دن پہلے برطانیہ کی نئی وزیراعظم سے ملی تھیں اس دوران لوگوں کی نظریں ملکہ کے دائیں ہاتھ پر نیلنے رنگ کے نشان پر مرکوز تھی۔

اس نشان کو دیکھ کر کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہو گا کہ ملکہ کی موت ہونے والی ہے۔ آسٹریلوی ڈاکٹر ڈپ کوہی جونس کا کہنا تھا کہ نیلے رنگ کے جامنی دھبے نسوں کی بیماری (vascular disease ) ہوسکتی ہے۔

یہ بیماری دل کے کمزور ہونے یا ایک سے زائد اعضاء کی کارکردگی متاثر ہونے کے نتیجے میں ہوسکتی ہے. کیونکہ اس مرض کے سبب دل اور دماغ کے خون کی نالیاں تنگ یا بند ہوجاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More