قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا، ٹرمپ

ہماری ویب  |  Sep 15, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا قریبی اور مضبوط اتحادی ہے اس لیے اسرائیل کو قطر کے معاملے میں انتہائی محتاط رویہ اپنانا ہوگاواشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطر کے ساتھ امریکا کے خاص تعلقات ہیں اور امیر قطر ایک عظیم رہنما ہیں۔

ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ قطر پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو محتاط رہنا چاہیے، انہیں حماس کے خلاف اقدامات ضرور کرنے ہیں لیکن قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے جسے اکثر لوگ نظر انداز کرتے ہیں۔

روس پر پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا مزید اقدامات کے لیے تیار ہے اور یورپ کو بھی امریکا کی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہے ہیں اور امریکا نہیں چاہتا کہ یورپ روسی تیل پر انحصار کرے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت پر بھی روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بھاری ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More