5 سے12 سال کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین مہم کل سے شروع ہوگی

ہم نیوز  |  Sep 18, 2022

 پاکستان میں 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کی مہم  کا آغاز کل سے ہوگا۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے 5  سے12سال کے بچوں کو  کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کی گئی۔ بچوں کو کورونا سے بچانے کے لیے ویکسینیشن  کرانا ضروری ہے۔

— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan)

مہم کے دوران پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ 19 ستمبر سے شروع ہونے والی  ویکسینیشن مہم 24 ستمبرتک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کیسز کی شرح میں کمی

بچوں کو والدین کی رضا مندی سے اسکولوں میں ویکسین لگائی جائے گی۔ والدین بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹرز سے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

بچوں کو بھی کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگائی جائیں گی ۔  دوسری خوراک پہلی خوراک کے 21 دن بعد لگائی جائے گی۔

بچوں کی ویکسینیشن کیلئے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہوگا اور ب فارم کے ذریعے بچوں کی ویکسینیشن کی انٹری کرائی جائے گی۔

 

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More