یقین نہیں آتا ملکہ نے میرے 7 سال کے بیٹے کو خط لکھا۔۔ مرنے کے بعد ملنے والے خط میں ایسا کیا تھا جسے پڑھ کر بچہ بھی خوش ہوگیا

ہماری ویب  |  Sep 19, 2022

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی کے کئی پہلو تھے۔ باوقار اور سنجیدہ مزاج ملکہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے دل میں اپنے ملک کے بچوں کے لئے محبت کا جذبہ بھی موجود تھا۔ ملکہ کی موت کے بعد ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے اس بات کو ثابت بھی کیا ہے۔

٧ سالہ چارلی کی خوشی اس وقت ناقابل بیان تھی جب اسے ملکہ کے انتقال کے بعد ان کا لکھا ہوا خط ملا۔ چارلی کی والدہ کہتی ہیں کہ ان کا بیٹا ملکہ کی موت کی خبر پر کافی دکھی ہوگیا تھا لیکن جب مجھے ان کا خط ملا اور میں نے بیٹے کو دکھایا تو اسے یقین نہیں آرہا تھا۔ میں نے اسے بتایا کہ میں اپنی طرف سے نہیں کہہ رہی۔ یہ خط واقعی بکھنگم پیلس سے آیا ہے۔

چارلی نے ملکہ کو خط کب لکھا تھا؟

دراصل چارلی نے ملکہ کو ان کی حکومت کے 70 سال مکمل ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا جس کا انھوں نے خط لکھ کر چارلی کو شکریہ کہا تھا۔ چارلی اس بات پر بہت خوش ہے کہ اس کا پیغام ملکہ تک پہنچا اور انھوں نے اسے پڑھ کر جواب بھی دیا۔

اسکول میں خط پڑھ کر سب کو سنایا

چارلی کہتا ہے جب اس نے اپنی ٹیچر کو یہ بات بتائی تو وہ بہت متاثر ہوئیں۔ چارلی نے اسکول کے اسٹیج پر بھی ملکہ کا خط پڑھ کر سب کو سنایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More