ختم القرآن والے دن موت کا فرشتہ آ گیا ۔۔ خوش قسمت معلمہ کون سی آیت پڑھ رہی تھیں، جب ان کی جان نکلی؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Sep 19, 2022

سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ کافی وائرل ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی جذباتی ہو جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خاتون کے بارے میں بتائیں گے۔

انڈونیشیا کی ایک خاتون معلمہ کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں قرآن مجید کی سورہ بقرہ کی تلاوت کر رہی تھیں کہ اچانک تلاوت رک جاتی ہے اور زمین پر گر جاتی ہیں۔ سر پر اسکارف اوڑھے اور عینک لگائے خاتون ختم القرآن کی محفل میں شریک تھیں اور محفل کے اختتام پر سورہ بقرہ کی آیات کی تلاوت کر رہی تھیں۔

حیرت انگیز طور پر جیسے ہی خاتون نے سورہ بقرہ کی آیت نمبر 163 کی تلاوت کی، جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے "اور تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے"۔ معلمہ تسلیمہ نے آیت نمبر 163 کو ختم بھی نہیں کیا تھا، اور وہ جہان فانی سے کوچ کر گئیں، محفل میں موجود خواتین انہیں دیکھ کر حیران بھی ہوئیں اور رشک بھی کر رہی تھیں کہ معلمہ کو ختم القرآن کے موقع پر سورہ بقرہ کی اس آیت کو پڑھتے ہوئے موت نصیب ہوئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو کو دیکھ کر خاتون کو خوش قسمت تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More