ڈیانا کی موت کے بعد دوسری شادی کیوں کی تھی؟ چارلیس سے متعلق 5 سچ

ہماری ویب  |  Sep 21, 2022

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد تخت نشین ہونے والے نئے بادشاہ چارلس کو تاج پوشی کیلئے ایک سال انتظار کرنے پڑے گا۔بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب ممکنہ طور پر 2 جون 2023 کو ہوگی۔

چارلس سوئم

14 نومبر 1948کو پیدا ہونے والے چارلس فلپ آرتھر جارج برطانیہ اور دولت مشترکہ کے دیگر 14 ممالک کے بادشاہ ہیں۔ انہوں نے 8 ستمبر 2022 کو اپنی والدہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد تخت سنبھالا۔ وہ برطانوی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وارث تھے اور 73 سال کی عمر میں برطانوی تخت سنبھالنے والے سب سے معمر شخص ہیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

چارلس اپنے نانا کنگ جارج ششم کے دور میں بکنگھم پیلس میں پیدا ہوئے،جب چارلس تین سال کے تھے تو ان کے ناناکا انتقال ہو گیا اور ان کی والدہ الزبتھ تخت پر بیٹھیں اور چارلس ظاہری وارث بن گئے۔ چارلس کو 1958 میں پرنس آف ویلز بنایا گیا ۔

چارلس نے چیم اور گورڈنسٹون اسکول میں تعلیم حاصل کی بعد میں آسٹریلیا میں جیلونگ گرامر اسکول کے ٹمبر ٹاپ کیمپس میں ایک سال گزارا۔ کیمبرج یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد چارلس نے 1971 سے 1976 تک فضائیہ اور بحریہ میں خدمات انجام دیں۔

شادیاں

چارلس نے 1981 میں لیڈی ڈیانا اسپینسر سے شادی کی، جن سے ان کے دو بیٹے، ولیم اور ہیری ہیں۔ 1996 میں جوڑے نے طلاق لے لی اور 2005 میں چارلس نے کمیلا پارکر سے دوسری شادی کی۔

اہم اقدامات

پرنس آف ویلز کے طور پر چارلس نے الزبتھ دوم کی جانب سے سرکاری فرائض سرانجام دیے۔ 1976 میں یوتھ چیریٹی پرنسز ٹرسٹ کی بنیاد رکھی، پرنسز چیریٹیز کو اسپانسر کیا اور 400 سے زیادہ دیگر خیراتی اداروں اور تنظیموں کے سرپرست، صدر یا رکن ہیں۔

تاریخی عمارتوں کے تحفظ اور معاشرے میں فن تعمیر کی اہمیت کی وکالت کی ہے۔چارلس نے اپنے تعمیراتی ذوق کی بنیاد پر ایک تجرباتی نئے شہر پاؤنڈبری کی تخلیق پر کام کیا۔ وہ 20 سے زیادہ کتابوں کے مصنف یا شریک مصنف بھی ہیں۔

نئے بادشاہ کا انتخاب

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ منتخب کیا گیا تھا اوربادشاہ کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں بادشاہ چارلس کا کہنا تھا کہ میری پیاری والدہ محترمہ ملکہ کی موت میرے اور میرے خاندان کے تمام افراد کے لیے سب سے دکھ بھرا لمحہ ہے،ہم ایک پیاری خود مختار اور بہت پیار کرنے والی ماں کے انتقال پر گہرے صدمہ میں ہیں۔

چارلس سوم کے بادشاہ بننے کا باضابطہ اعلان کرنے کے لیے شاہی کونسل کا اجلاس 10 ستمبر کی صبح کو ہوا جس میں برطانیہ کی وزیر اعظم لز ٹرس سمیت سابق برطانوی وزرائے اعظم، اعلیٰ حکومتی عہیدیدار اور نامور سیاستدان و سماجی رہنما بھی شریک ہوئے۔

جانشین

بادشاہ چارلس نے شاہی اعلان کے بعد حلف نامے پر دستخط بھی کیے اور بعد ازاں چرچ آف اسکاٹ لینڈ سمیت قوم کی حفاظت کا قسم بھی اٹھایا اور اپنی پوری زندگی دولت مشترکہ، چرچ آف اسکاٹ لینڈ اور قوم کی خدمت میں وقف کرنے کا عزم ظاہر کیا۔برطانیہ کے نئے بادشاہ بننے کے بعد چارلس نے خطاب میں اپنے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم کو جانشین مقرر کرنے کا اعلان کیا، یعنی اب برطانیہ کے اگلے بادشاہ شہزادہ ولیم ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More